31

جامعہ کراچی، الحاق شدہ کالجز کے داخلوں میں توسیع

کراچی : جامعہ کراچی کے رجسٹرا رپروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں28 جون2019 ء تک1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔تاہم یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے۔مزید تفصیلات طلبا وطالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں