تائیوان میں شاندار آتش بازی کے میلے کاانعقاد

تائیوان کے شہرتاینان میں گذشتہ دنوں آتش بازی کے سالانہ فیسٹیول کا شاندارانعقاد کیا گیا۔

2روزہ اس فیسٹیول کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اْٹھیں۔

اس شاندار میلے میں ملک بھر سے سینکڑوں آتش بازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔

آتش بازی کے اس سالانہ فیسٹیول کے موقع پر مقامی اور بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاحوں نے شرکت کرکے آسمان کے رنگین نظاروں کا لطف اٹھایا جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.