نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت لیا، پاکستان سیریز1-2سے ہار گیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی، قومی ٹیم 280 رنز کے تعاقب میں156 رنز بنا سکی، صرف بابراعظم نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے دو سو اسی رنز کا ہدف دیا تھا۔

کیویز نے کھیل کے آخری روز7وکٹوں کے نقصان پر353رنز بناکر دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جواب میں بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، صرف55رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی.

بعد ازاں پوری ٹیم 156رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ یادگار نہ بنا سکے، دوسری اننگز میں صرف 8رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اوپننگ بلے باز امام الحق نے 22رنز بنائے، مایہ ناز بلے باز اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف پانچ رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی حارث سہیل نے بھی شائقین کو مایوس کیا اور محض نو رنز بنا کر چلتے بنے.

اس کی اگلی ہی بول پر اسد شفیق بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد بھی دھوکہ دے گئے انہوں نے28رنز بنائے، ان کے بعد بلال آصف اور یاسر شاہ بھی زیادی دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پویلین لوٹ گئے.

قومی کے واحد کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے نصف سنچری اسکور کی اور 51رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی بول پر آؤٹ ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.