انگلینڈ نے 17سال بعد سری لنکا کو ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی

انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 57رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریزمیں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ میزبان ٹیم 301رنز کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 243رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ کرونا رتنے ستاون ‘جے سلوا چار ‘ڈی سلوا ایک ‘بی مینڈس ایک ‘اینجلومیتھیوز اٹھاسی ‘اے سلوا سینتیس ‘ڈکویلا پینتیس ‘ایم پریرا دو ‘سورنگا لکمل صفر ‘پشپا کمارا ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے ۔ دانن جیا آٹھ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ لیچ نے پانچ ‘معین علی نے چار اور عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا ۔ جوروٹ کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا نے 336رنز بناکر برتری حاصل کی تھی ۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 346رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی ۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے کے باوجود شکست سے دو چار ہو گئی ۔ انگلینڈ نے سری لنکا میں سترہ سال کے بعد ٹیسٹ سیریز جیتی ہے ۔ انگلش ٹیم نے اس سے قبل 2001ء میں سری لنکا میں سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی ۔ انگلش ٹیم کو 2003-4ء میں ایک صفر سے جبکہ 2007-8ء میںایک صفر سے شکست ہوئی ۔ 2011-12ء میں سیریز ایک ایک سے برابر ہوئی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.