امارات ائیرلائن نے ہیمبرگ اور اوساکا کیلئے نئی A380 پروازیں شروع کردیں

امارات ائیر لائن نے اس ہفتے ہیمبرگ اور اوساکا کے لئے A380 پروازوں کے آغاز کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے دی ہے.

دبئی سے اوساکا کیلئے افتتاحی A380 پرواز 28 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق 16:55 بجے اتری جبکہ دبئی سے ہیمبرگ کیلئے دوسری A380 پرواز 29 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق 12:55 پر پہنچی. دبئی، ہیمبرگ اور اوساکا کے نمائندوں اور امارات کے اعلی حکام اور صنعت کے دوسرے شر اکت داروں کی موجودگی میں دونوں ہوائی جہازوں کو روایتی طور پر پانی کی توپ کے ذریعے سلامی دی گئی.

امارات ائیر لائن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف کمرشل آفیسر طاہیری آنٹینوری نے کہا کہ ہم ہیمبرگ میں A380 کی خدمات پیش کرنے والی پہلی ائیرلائن ہیں اور ہمیں تمام جرمن شہروں تک A380 کی پروازیں چلانے پر فخر ہے۔

اس سال امارات ائیرلائن کو ‘A380 آپریشن شروع کئے دس سال ہوگئے ہیں۔ یہ طیارے دنیا میں سب سے زیادہ قابل قبول اور پسند کِئے جانے والے جہاز بن گِئے ہیں۔ ساڑھے دس کروڑ سے زائد مسافروں نے A380 کا تجربہ کیا اور بے حد پسند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کنسائی علاقے کے مسافروں کو اب دبئی کے ذریعے دنیا بھر میں 155 مقامات سے زیادہ سے زیادہ رابطہ قائم کرنا آسان ہوگیا ہے.”

امارات کے دبئی-اوساکا روٹ پر EK316 / 317 پروازیں چلتی ہیں۔

EK316 روزانہ دبئی سے 3:05 پر روانہ ہوتی ہے اور 16:55 پر اوساکا پہنچتی ہے۔ یکم دسبر دوہزار اٹھارہ سے 31 مارچ 2019 تک پرواز پہنچنے کا وقت 17:05 ہوگا۔ EK317 اوساکا سے 23:35 پر روانہ ہوگی اور 5:45 دبئی پہنچے گی۔ ہیمبرگ کے مسافروں کے لئےدونوں پروازیں میں 517 نشستیں ہوں گی. EK061 روزانہ دبئی سے 15:00 روانہ ہوگی اور ہیمبرگ میں19:05 پہنچے گی۔ واپسی پر EK062 ہیمبرگ سے 21:00 روانہ ہوگی اور اگلی صبح 6:20 دبئی پہنچے گی۔ A380 پرواز کے علاوہ دبئی اور ہیمبرگ کے درمیان روزانہ بوئنگ 777-ERکی اضافی پروازیں EK059 / EK060 پروازیں بھی جاری رہیں گی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.