شارجہ میں مِڈ ایسٹ واچ اینڈ جیولری شوختم

شارجہ کے ایکسپو سینٹر میں 45ویں سالانہ واچ اینڈجیولری شو اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔اسی سلسلے میں شائقین کے سامنے بیش قیمتی زیورات، گھڑیاں اور ہیرے جواہرات بھی پیش کئے گئے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔

پانچ روز تک جاری رہنے والے سالانہ جیولری شو میں کئی ممالک سے ہزاروں نمائش کنندگان شریک ہوئے ۔منتظمین نے چند مشہور برانڈز کے زیورات مہمانِ خصوصی اور وزیٹرزکے سامنے پیش کیے جن کی چمک آنکھوں کوخیرہ کر تی دکھائی دیں ۔

بیش قیمتی جیولری اورہیروں سے سجے زیورات کی سج دھج خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی دکھائی دئیے جن کے ایسے کئی ڈیزائن بھی موجود تھے جن کی انفرادی قیمت کئی ملین درہم تک تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.