کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی

کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کی ٹرافی جمعرات 4 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی ،ٹرافی آٹھ روز پاکستانی سرزمین پرہی رہے گی۔

آئی سی سی شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی پہلے مرحلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچا ئی جائے گے، جہاں ایک تقریب میں کرکٹرز کے ساتھ پی سی بی حکام بھی شریک ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو اسلام آباد لے جایا جائے گا جہاں تقریب کا اہتمام ہوگا ،تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

تیسرے مر حلے میںآئی سی سی ٹرافی کو کراچی لایا جائے گا اور یہاں بھی اس سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیاجائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.