25

ایم نائن موٹر وے پر مسافر وین کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

ایم نائن موٹر وے پر مسافر وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد سے کراچی جانیوالی مسافر وین نے کاٹھور کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے دوران وین بھی سڑک کنارے کچے میں اتر گئی تھی تاہم وین کے مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں