78

سوڈان کریک ڈاؤن، ہلاکتیں 108 ہو گئیں

سوڈان میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہلاک افراد کی تعداد 108 ہو گئی اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سوڈان میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے طبی حکام نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ تشدد کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے، دریائے نیل سے مزید چالیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ادھر فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ وہ استحکام کی خاطر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سلامتی کونسل میں تشدد کے خلاف پیش کردہ اعلامیے کو چین نے ویٹو کر دیا تھا۔ حالات کے پیش نظر اقوام متحدہ نے اپنے عملے کو سوڈان سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں