29

’پی ایس ایل فائیو کے میچز پاکستان میں ہوں گے ‘

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے چار وینیوز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی شارٹ لسٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی میزبانی کے لئے پر امید ہیں جبکہ آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہان رواں سال پاکستان آئیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ پر امید ہیں کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہو گا،جبکہ بھارت کی طرح دبئی میں بھی کرانے کا آپشن موجود ہے۔ چیرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت پہل کرے گا تو اس سے سیریز کھیلیں گے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں