31

ایک سگریٹ زندگی کے 5 منٹ کم کرتی ہے؟

آج دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جا رہا ہے۔ آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ہے جس کا مقصد ایسی مہم چلانا ہے جس سے لوگ سگریٹ نوشی ترک کر دیں لیکن تمام تر اقدامات کے باوجود دنیا میں سگریٹ پینے والے افراد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر 6 سیکنڈ کے بعد ایک سگریٹ نوش کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

2018 میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سگریٹ پینے والوں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا۔ پاکستان میں عوامی مقامات پر سگریٹ پینے پر پابندی ہےلیکن اس کے باوجود لوگ دفاتر، ریستورانوں، بازاروں، یہاں تک کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھلے عام سگریٹ نوشی ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تمباکو نوشی سے 70 لاکھ سے زیادہ اموات ہوتی ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو سگریٹ نوشی تو نہیں کرتے لیکن دھواں ان کے اندر بھی اترتا ہے۔ براہ راست تمباکو نوشی کا استعمال کرنے سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں