33

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال:ہالینڈ اور کینیڈا کی کامیابی

جل روڈ کے کھیل کے آخری لمحات کے اضافی وقت میں شاندار گول کی بدولت ہالینڈ نے نیوزی لینڈ کوصفر کے مقابلےمیں ایک گول سے جبکہ کاڈیشا بچانن کے فیصلہ کن گول کی بدولت کینیڈا نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں کیمرون کو 1-0 کی شکست دیدی۔ فرانس میں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ ای کے میچ میں ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا۔ پہلے ہاف کی برابری کے بعد دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

کھیل کے اختتامی لمحات کے انجری پلس 92 منٹ میں ہالینڈ کی جل روڈ نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو 1-0 کی فتح دلوا دی۔ گروپ ای کے کینیڈا اور کیمرون کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کاڈیشا بچانن کے فیصلہ کن گول کی بدولت کینیڈا نے کیمرون کو1-0 کی شکست دی۔

کاڈیشا نے گول کھیل کے 45 ویں منٹ میں کیا۔ اس گروپ میں ہالینڈ اور کینیڈا تین تین پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اب تک اسپین، ناروے اور برازیل کی ٹیموں نے مخالف ٹیموں کے خلاف3-0 کی بڑی فتح حاصل کی ہے۔ برازیل کی کرسٹینانی روزیرا نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2019ء کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کرسٹیانی کی عمر 34 برس اور25 دن ہے اسطرح وہ ورلڈ کپ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں