یوکرین فیشن شو میں ننھے ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

یوکرین میں رنگا رنگ کڈز فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا ۔

بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس فیشن ویک میں کیلئے شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اُترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں کچھ بچے حیران بھی دکھائی دئیے۔

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء نے تالیاں بجا کرجی بھر کر داد دی اور تصاویربھی بنوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.