46

ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، ملک میں استحکام کے لیے امن قائم کرنا ضروری ہے۔

ایف پی سی سی آئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر سر کھپانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی ٹریکٹر ٹرالی سے کام چلا رہے ہیں اور جب ہم 2022 میں اپنامشن خلاء میں بھیجنےکی بات کرتے ہیں تو لوگ حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خلائی مشن کی ناکامی پر فواد کا مودی کو مشورہ

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ٹیکنالوجی اور ماڈرنائزیشن پر کام نہیں کیا، بیٹری اسٹوریج ٹیکنالوجی میں اگلے 5 سالوں میں اچھی کارکردگی سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا فاسل اکانومی سے بائیو اکانومی میں تبدیل ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں