کیپٹن (ر) سید حمادعابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کا رمضان بازاروں کا دورہ

کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم نے حکومت پنجاب کی ہدایت پررمضان المبارک میں عوام الناس کو سستے داموں اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کیلئے مشین محلہ نمبر2اوراکرم شہید پارک میں قائم کیئے گئےرمضان بازاروں کا دورہ کیا اور ضلع پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکورٹی کے انتظامات چیک کیے۔

ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او سٹی سرکل فیصل سلیم،ایس ایچ او سٹی و سول لائن بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازار کی سیکورٹی کے نظام کو فول پروف بنا کر نیک نیتی سے اپنے فرائض سر انجام دیں ۔ جبکہ انہوں نے وہاں پر موجود تمام تاجروں سے کہا کہ رمضان عبادت کا مہینہ ہے اس میں آپ کے رویوں میں شفقت اور اشیائے خوردنی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ان کا معیار بھی صحیح ہونا چاہیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.