76

’کیمرا آن ہوتا ہے تو ہم میاں بیوی نہیں رہتے‘

بالی وڈ سٹار دیپکا پاڈوکون نے اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’جب کیمرہ آن ہوتا ہے تو ہم میاں بیوی کے بجائے ایکٹرز بن جاتے ہیں۔‘ بالی وڈ کی نئی فلم ’83‘ میں اداکار رنویر سنگھ کپیل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیپکا پاڈوکون کپیل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار نبھا رہی ہیں۔
رنویر سنگھ اور دیپکا پاڈوکون کی شادی دیومالائی کہانیوں کی طرح ہے۔ شادی سے پہلے دونوں آپس میں تعلقات کے حوالے سے بہت زیادہ محتاط اور خاموش تھے لیکن شادی کے بعد ان کی جوڑی کے سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ چرچے ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں