پیوٹن کا ٹرمپ کو سال نو کی مبارکباد ،مذاکرات کا عندیہ

روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کو نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دے دیا۔

کریملن کے اعلامیہ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب کو نئے سال کی مبارکباد کا خط بھیجا ہے جس میں صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا روس تعلقات اسٹریٹیجک استحکام اورعالمی سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

روس امریکا سے کثیرالجہتی ایجنڈے پر بات چیت کے لیے تیار ہے، صدر پیوٹن نے شام، برطانیہ، چین اور جاپان کے سربراہان کو بھی نئے سال کی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین ، شام اور دیگر معاملات کے بعد سے امریکا ، روس تعلقات میں کافی تنائو ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.