پنجاب پولیس میں 50 افسران کے تبادلوں کے احکامات

آئی جی پنجاب نے 50 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ، تعینات ہونے والوں میں ترقی پانے والے 40 ایس پی بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی اطہر وحید کو ایس پی ڈسپلن، صفدر کاظمی کو ایس پی سول لائینز لاہور جبکہ احسن سیف اللہ کو ایس پی سی آر او لگا دیا گیا۔

 ایس پی منصور قمر ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی، بلال ظفر ایس پی ڈولفن، عاصم افتخار کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائینز تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تعینات ہونے والوں میں ترقی پانے والے 40 ایس پی بھی شامل ہیں جنہیں چندروز قبل ہی ڈی ایس پی سے ایس پی کے رینک پر مورٹ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.