52

وزیراعظم عمران خان کا چین کے بعد دورہ سعودی عرب کا امکان لیکن وہاں نریندر مودی اسی دوران کس لیے آ رہے ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے29اکتوبرکوسعودی عرب کے دورے کاامکان ہے ،وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 29اکتوبرکوسعودی عرب کے دورے کاامکان ہے ،وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے،

ذرائع کا کہنا ہے
کہ وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی شاہ سلمان نے دی ،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،سرمایہ کاری سمٹ 29سے31اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان حال ہی میں امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کا مقدمہ شاندار انداز میں لڑا اور پوری دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف مبذول کر وائی تاہم امریکہ جانے سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا مختصر دورہ کیا جس کے بعد وہ ریاض سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے پر امریکہ گئے تاہم واپسی پر طیارے میں خرابی کے باعث وہ کمرشل فلائٹ پر براستہ سعودی عرب پاکستان پہنچے تھے ۔

اسلام آباد آمد پر بڑی تعداد میں عوام نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے وہاں آنے والے لوگوں سے خطاب بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں