ورلڈ فٹبال کپ :آن ریکارڈ :رونالڈ و اور سوریز کے فیصلہ کن گول

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کی ورلڈ فٹبال کپ میں حیران کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مراکش کے خلاف ان کے واحد اور فیصلہ کن گول نے مراکش کو تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ وہ دو گروپ میچوں میں چار گول کرکے سرفہرست ہیں، مراکش کے خلاف میچ میں پرتگال کے گول پر8شاٹس میں سے 6رونالڈو کے تھے۔ پرتگال جون 2002کے بعد سے ورلڈ کپ میں کیسی غیر یورپی ٹیم کیخلاف نہیں ہارا،2002میں اسے جنوبی کوریا کے ہاتھوں 1-0گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔مراکش 2018سمیت 1970اور 1994کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اپنے ابتدائی دو گروپ میچوں میں شکست کھائی جبکہ پرتگال اپنے گزشتہ 11ورلڈ کپ گروپ میچوں میں صرف ایک بار 2014میں جرمنی کے ہاتھوں0-4سے شکست ہوئی۔ سعودی عرب کے خلاف دوسرا گروپ میچ یورو گوئے کے لوئی سواریز کا اپنے ملک کے لئے 100واں میچ تھااس نے کارنر کک پر گول کیا وہ یوروگوئے کے واحد کھلاری ہیں جنہوں نے تین ورلڈ ٹورنامنٹس میں گول کئے۔سعودی عرب نے پہلے میچ میں 5گول کھانے والے اپنے گول کیپر کو تبدیل کیا۔23ویں منٹ میں لوئی

سواریز کے واحد گول کے ذریعے یورو گوئے نے میزبان روس کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔یورو گوئے کے 47فیصد کے مقابلے میں سعودی عرب کی گیند پر گرفت 53فیصد رہی ۔گول کیپر محمد اویس نے سواریز کے عزائم سمجھنے میں ایک غلطی کی جس کا سعودی عرب کو خمیازہ بھگتنا پڑا۔روس نے ورلڈ کپ میں پہلی بار اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت لئے،8گول اسکور کئے،روس نے اپنے گزشتہ دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس 2002اور2014میں مجموعی طورپر 6گول کئے تھے۔اسپین نے 2010میں مجموعی طورپر 8گول کرکے ٹورنامنٹ ہی جیت لیا تھا ۔اب تک 2018ورلڈ کپ کے کھیلے گئے 17میچوں میں 10پنالٹی ککس دی گئیں۔2014کے پورے ٹورنامنٹ میں13پنالٹی ککس دی گئیں ۔رواں ٹورنامنٹ میں اب تک 5اون گول ہوئے ہیں۔1998میں پورے ٹورنامنٹ میں6اون گول ہوئے تھے۔محمد صلاح ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں گول کرنے والے تیسرے مصری کھلاڑی ہیں جنہوں نے روس کیخلاف پنالٹی کک پر گول کیا اس سے قبل عبدالرحمٰن فوزی1934ورلڈ کپ میں دو گول اور مجدی عابد الغنی1990میں ایک گول نے گول کئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.