78

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، ٹاس تاخیر کا شکار

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں آج ایونٹ کی 2 ناقابل شکست ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ، بھارت 2 میچ کھیل کر دو اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تین میچز کھیلے کر تین فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ورلڈ کپس میں دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو 7 مرتبہ یہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جن میں سے بھارت نے 3 جبکہ نیوی لینڈ نے 4 مقابلے اپنے نام کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں