35

نواز شریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس، نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور عدالتِ عالیہ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس ضمن میں کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ نواز شریف نے اپنی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ویڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی ہے‎۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں