فٹبالر میراڈونا کا مجسمہ بیونس آئرس میں نصب

لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کا سنہری مجسمہ بیونس آئرس میں نصب کر دیا گیا ۔

جہاں فٹ بال کے میدان میں لیجنڈنری ڈیاگو میرا ڈوناکا کوئی ثانی نہیں وہیں مداح انہیں طرح طرح سے خراج تحسین بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ارجنٹینا میں میرا ڈونا کی 58ویں سالگرہ کے موقعے پر ایک سنہرا مجسمہ نصب کیا گیا ہے جو 13فٹ اونچا ہے۔

قریبی عمارت کی دیوار پر بنے جناتی سائز کے پوسٹر کے ساتھ بنایا گیا یہ سنہرا مجسمہ فٹ بال کو ککِ مارتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

میرا ڈونا کے مجسمے کو مداحوں نے بیحد پسند کیا اور خوب تصاویر بھی بنوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.