58

فواد کے بعد حفیظ شیخ نے بھی کہہ دیا کہ حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں بلکہ ادارے لوگوں کوروزگار فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو روزگار نہیں دے سکتے البتہ روزگار کے لیے ماحول بہتر کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فواد چوہدری نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا حالانکہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف نے جو منشور پیش کیا تھا اس میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں