فلم ہندی میڈیم4’اپریل کو چینی سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور اداکار عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ بھارت میں کامیابی کے بعد اب چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

صبا قمر نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز گزشتہ برس اداکار عرفان خان کے مدمقابل فلم ’ہندی میڈیم‘ سے کیا تھا۔

ہندی میڈیم میں دونوں کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا، فلم نے باکس آفس پر بھی دھوم مچائی اور 70 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سپر ہٹ کہلائی۔

فلم نے مشہور ’فلم فیئر ایوارڈز‘ میں بہترین فلم و بہترین اداکار کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ صبا قمر نے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزدگی حاصل کی تاہم وہ ایوارڈ ان کے نام نہ ہوسکا۔

بالی وڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد فلمسازوں نے اب ہندی میڈیم کو اپریل میں چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم 4 اپریل کو ریلیز کی جائے گی جو رواں سال عامر خان کی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ اور سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ کے بعد چین میں ریلیز ہونے والی تیسری بالی وڈ فلم ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.