شاہ رُخ خان کی نئی فلم زیرو سو کروڑ کلب میں شامل

بالی کے کنگ شاہ رُخ خان ا س بار اپنی نئی فلم میں منفرد روپ میں نظر آرہے ہیں ۔ جی ہاں، شاہ رُخ خان کی نئی بالی ووڈ فلم زیرو نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 100کروڑ کلب میں شامل ہوگئی اور ریلیز سے اب تک دنیا بھر سے 107کروڑ کما لئے ہیں۔

دوسری جانب فلم میں کنگ خان ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی اداکاری کو بیحد سراہا جا رہا ہے جبکہ فلمی پنڈتوں کے مطابق ویک اینڈ پر اور آنے والے دنوں میں فلم کی کمائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم زیرو میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے ۔

جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان، سری دیوی، کرینہ کپور، کاجول و دیگر کئی اداکارمہمان کے طور پر نظر آئیں گے ۔

فلم کے کلائمکس کی شوٹنگ ناسا لیباٹری میں کی گئی ہے ۔ واضح رہے شاہ رُخ خان کی نئی آنے والی فلم زیرو بھارت سمیت دنیا بھر میں کرسمس پریعنی21دسمبر کو ریلیز کی کئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.