شاہین شاہ آفریدی کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ

قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کی 13سالہ تاریخ میں ایک میچ میں 3 وکٹیں لینے والے کم عمر بولر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

18سالہ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

شاہین آفریدی نے اپنی عمدہ کارکردگی سے یہ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ، ان کی یہ کارکردگی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19سال سے کم عمر کسی بھی بولر کی بہترین بولنگ ہے۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا تعلق قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی سے ہے اور وہ انہوں نے ابھی تک صرف 7 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جس میں وہ 11 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.