76

سکالر شپ پروگرام سے دو لاکھ نوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائیں گی، وزیر اعظم کا اعلان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑ ے سکالر شپ پروگرام سے دو لاکھ نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی ۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ ے سکالر شپ پروگرام کے تحت آئندہ چار سال میں دو لاکھ نوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سکالر شپ پروگرام میں پچاس فیصد حصہ خواتین کے لئے رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں