36

سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ ڈانس کرنے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی:سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ ڈانس کرنے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات اور اداکار و میزبان احسن خان سٹیج پرفارمنس کی ریہرسل کی ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارم کرنے سے قبل ریہرسل کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی جس میں ڈانس کے دوران ان کے کچھ بولڈ اسٹیپ دیکھے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ احسن خان کے ساتھ ڈانس ریہرسل کر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ وہ اور احسن 5 برس بعد ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں