جادوئی ’ ونڈر پارک‘ پربننے والی اینیمیٹڈ فلم

جادوئی ونڈر پارک کی سیر کو نکلے انوکھے دوستوں پر مبنی کامیڈی سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم’ونڈر پارک‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جو آئندہ سال سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

جوش ایپل بوام اور اینڈری نیمک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بچی اور اس کے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو نت نئی رائیڈز کے شوقین ہوتے ہیں اور ایک ایسے جادوئی امیوزمنٹ پارک میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ایک نئی دنیا ان کا انتظار کر رہی ہوتی ہے ۔

جنگل بیاباں میں موجود اس ونڈر لینڈ میں ان دوستوں کے آتے ہی جیسے زندگی لوٹ آتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ جادوئی ونڈر پارک جگمگ کرنے لگتا ہے، ہواؤں میں اڑتی رولر کوسٹر ،دیوہیکل فیرس وہیلز، ٹریک کے بغیر اڑتی ٹرین اور ایسی ایسی رائیڈز اس بچی کو حیران کر دیتی ہیں ۔

جادو کے زیر اثر حیرت انگیز ونڈر پارک پربننے والی ایڈونچر سے بھرپور اس کامیڈی فلم کی مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ہالی وڈ اداکارملا کیونس،جنیفیر گارنز،کین ہڈسن ،جان اولیور،کین جیونگ،صوفیہ مالی ،کیون چیمبر لن ،بریانا ڈینسکی اورنوربرٹ لیو برٹز کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

100ملین ڈالر لاگت سے بننے والی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 15مارچ 2019کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.