46

تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون) کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ (پارٹ ون) امتحان سالانہ 2018 ء کے نتائج کا اعلان مقررہ شیڈول کے مطابق کر دیا گیا۔

چامتحان میں تقریباً 162876 طالب علموں نے حصہ لیا جس میں سے 90526 امیدوار کامیاب رہے، اس طرح سے کامیابی کا تناسب 55.58 فیصد رہا۔ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل کے علاوہ بورڈ کے دیگر افسر بھی موجود تھے۔ دریں اثنا تفصیلی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں