انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںپیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید138.92روپے سے بڑھ کر138.95روپے اور قیمت فروخت139.02روپے سے بڑھ کر139.05روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید140.00روپے سے گھٹ کر139.60روپے اورقیمت فروخت140.40روپے سے گھٹ کر140.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں45پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں45پیسے اور قیمت فروخت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید159.25روپے سے گھٹ کر158.75روپے اورقیمت فروخت161.00روپے سے گھٹ کر160.55روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید176.25روپے سے گھٹ کر175.80روپی اورقیمت فروخت178.00روپے سے گھٹ کر177.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے سے بڑھ کر37.10روپے اورقیمت فروخت37.30روپے سے بڑھ کر37.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.90روپے سے بڑھ کر38.00 روپے اورقیمت فروخت38.30روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.